سعودی عرب کی مملکت میں ہانٹا وائرس کیس کی تردید

سعودی عرب میں وائرس کی آمد کے امکانات انتہائی کم ہیں، نگرانی کے لیے الرٹ جاری

پیر 11 مئی 2026 11:45

سعودی عرب کی مملکت میں ہانٹا وائرس کیس کی تردید
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے اسسٹنٹ چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عماد المحمدی نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں اب تک ہانٹا وائرس کا کوئی بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا کہ وائرس کی علامات کے حوالے سے الرٹ کی سطح اور مشتبہ کیسز کی نگرانی کے نظام کو مزید فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدامات عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سیاحتی بحری جہاز ایم وی ہونڈیوس سے وابستہ وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی اطلاع اور اس کے پھیلا ئوکے خدشات کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :