Live Updates

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے فریڈم پراجیکٹ کی وسیع پیمانے پر بحالی پر غور کررہا ہوں

فریڈم پراجیکٹ آبنائے ہرمز عبور کرنے والے بحری جہازوں کے ہمراہ چلنے تک محدود نہیں رہے گا، ایران یقینی طور پر ہتھیار ڈال دے گا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 مئی 2026 20:35

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے فریڈم پراجیکٹ کی وسیع پیمانے پر بحالی پر غور ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11 مئی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران یقینی طور پر ہتھیار ڈال دے گا، معاہدہ ہونے تک ایران پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے فریڈم پراجیکٹ کی وسیع پیمانے پر بحالی پر غور کررہا ہوں، فریڈم پراجیکٹ صرف آبنائے ہرمز عبور کرنے والے بحری جہازوں کے ہمراہ چلنے تک محدود نہیں رہے گا، ایران یقینی طور پر ہتھیار ڈال دے گا، معاہدہ ہونے تک ایران پر دباؤ ڈالتے رہیں گے، ایران کے مذاکرات کاروں نے ایٹمی فضلے کو نکالنے کیلئے ہماری ضرورت کا اقرار کیا۔

ایٹمی فضلے کو نکالنے کیلئے ایران کے پاس ٹیکنالوجی میسر نہیں۔

(جاری ہے)

فریڈم پراجیکٹ کی بحالی کا فیصلہ نہیں کیا۔ مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب ناقابل قبول قرار دے کر مسترد کردیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

اپنے ایک اور بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنی سخت ترین رائے کا اظہار کرتے ہوئے باراک اوباما اور جو بائیڈن پر بھی کڑی تنقید کی، ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران دہائیوں سے امریکہ کے ساتھ گیمز کھیل رہا ہے اور اپنی تاخیری حربوں سے بیوقوف بنا رہا ہے اور سابقہ انتظامیہ کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے سابق صدر باراک اوباما کو ایران کے لیے "بہترین تحفہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوباما نے اسرائیل اور دیگر اتحادیوں کو پسِ پشت ڈال کر ایران کا ساتھ دیا، ایران کو نئی زندگی دینے کے لیے اربوں ڈالر فراہم کیے گئے، جن میں جہازوں کے ذریعے تہران بھیجی گئی 1.7 بلین ڈالر کی نقد رقم بھی شامل تھی، واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ کے بینکوں سے اتنا پیسہ نکالا گیا کہ ایرانی حکام اسے دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اتنی بڑی رقم کا کیا کریں۔

 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات