وفاق نے تین ڈی آئی جیز ،ایک ایس پی کو فوری ریلیو کرنے کیلئے پنجاب کو دوبارہ خط ارسال کر دیا

ْڈی آئی جیز آغا محمد یوسف، منیر ضیا رائو، محمد یوسف ملک اور ایس پی بہرام خان کے نام شامل

پیر 16 اپریل 2018 14:46

وفاق نے تین ڈی آئی جیز ،ایک ایس پی کو فوری ریلیو کرنے کیلئے پنجاب کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) وفاق نے تین ڈی آئی جیز اور ایک ایس پی کو فوری ریلیو کرنے کیلئے پنجاب کو دوبارہ خط ارسال کر دیا ۔

(جاری ہے)

وفاق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جیز آغا محمد یوسف، منیر ضیا رائو، محمد یوسف ملک اور ایس پی بہرام خان کو فوری ریلیو کر کے بلوچستان بھجوایا جائے ۔ وفاق کی جانب سے اس سے قبل بھی مذکورہ افسران کو ریلیو کرنے کیلئے خط ارسال کیا گیا تھا اور اس کی سمری وزیر اعلیٰ ہائوس میں پڑی ہے ۔ وفاق کی جانب سے دوبارہ خط ارسال کئے جانے پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے نئی سمری ارسال کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :