ساہیوال، سوئی نادرن گیس کے سینکڑوں ملازمین کا اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

حکومت سوئی نادرن گیس پا ئپ لائن لمیٹیڈ کو پرائیویٹ کر نے کا فیصلہ واپس لے ،ْراشد عنایت

پیر 16 اپریل 2018 16:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سوئی نادرن گیس ساہیوال ریجن کے سینکڑوں ملازمین نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کی حمایت میں ایک احتجاجی مظاہرہ ریجنل آفس فرید ٹائون روڈ میں کیا مظاہرین نے نجکاری کے حکومت کے فیصلہ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی سوئی نادرن گیس کے ریجنل آفس سے شروع کی اور مختلف شاہراہوں کے چکر لگانے کے بعد کمشنر آفس پہنچے جہاں کمشنر کے گیٹ پر ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرے کی قیادت راشد عنایت نے کی اور احتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سوئی نادرن گیس پا ئپ لائن لمیٹیڈ کو پرائیویٹ کر نے کا فیصلہ واپس لے ، منافع بخش ادارہ کو تباہ کر نے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ۔مظاہرین نے کمشنر کو یادداشت پیش کی اور پر امن طور پر منتشر ہو گئے اس دوران فرید ٹائون روڈ پر ٹریفک ایک گھنٹہ تک معطل رہی۔

متعلقہ عنوان :