پاکستان کی جانب سے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ ملک کے لئے خوش آئند بات ہے،پیر اسد اللہ سرہندی

پیر 16 اپریل 2018 16:36

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور سندھ کے صوبائی رہنما پیر اسداللہ سرہندی نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے اور اس ملک کی خاطر پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں اور پاکستان کی جانب سے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ ملک کے لئے خوش آئند بات ہے۔یہ بات انہوں نے مسلم لیگ سیکریٹریٹ آٖفیس ٹنڈو محمد خان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، پیر اسداللہ سرہندی نے کہا کہ بابر کروز میزائل جدید نیوی کیشن سسٹم سے منسلک ہے، جو 700کلومیٹر تک حدف کو نشانہ بنا سکتی ہے، جس پر صدر ممنون حسین ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک میں اس وقت دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، جبکہ بھارتی افواج پاکستان کی حدود میں آئے دن فائرنگ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہے ہیں، جو کہ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہے، ہم اپنے دشمنوں کو جواب دینا خوب اچھی طرح جانتے ہیں، جب بھی ہمارے ملک پر کڑا وقت آیا ہے، تو پاک فوج نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے کر انہیں خاموش کر دیا۔اس موقع پر ضلعی صدر پیر معصوم جان سرہندی، اختر پٹھان، اصغر مغل، اسرار احمد عرف اشو میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :