فیصل آبا، دلبرداشتہ شخص کی پر اسرار موت ، نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

پیر 16 اپریل 2018 16:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) تاندلیانوالہ کے علاقہ 400گ ب میں دلبرداشتہ شخص کی پر اسرار موت ، نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چک نمبر400گ ب میں رہائش پذیر عبدالرشید کی بیٹی آمنہ بی بی سسرال والوں سے ناراض ہو کر آئی ہوئی تھی ، آمنہ کا خاوند بیوی بچوں کو لینے آیا تو ان کے درمیان تکرار ہو گئی تاہم آمنہ کا خاوند جعفر بیوی بچوں کو زبردستی ساتھ لیکر چلا گیا جس کے ایک گھنٹہ بعد آمنہ کے باپ 65سالہ عبدالرشید ولد رستم علی کی پر اسرار طور پر موت واقع ہو گئی ، پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے اور پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی ۔