Live Updates

ایران برادر اسلامی ملک اور غیور قوم کی سرزمین ہے، انقلاب اسلامی کے خلاف ہر طرح کی سازش بری طرح ناکام رہی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی۔ خواجہ رمیض حسن

صہیونی ریاست اور مغربی قوتوں کے خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری پیس فار آل فورم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 10 جنوری 2026 14:30

ایران برادر اسلامی ملک اور غیور قوم کی سرزمین ہے، انقلاب اسلامی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2026ء) جنرل سیکرٹری پیس فار آل فورم خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ ففتھ جنریشن ہائیبرڈ وار کا سہارا لیتے ہوئے صہیونی ریاست ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک اور غیور قوم کی سرزمین ہے، انقلاب اسلامی کے خلاف ہر طرح کی سازش بری طرح ناکام رہی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی۔صہیونی ریاست اور مغربی قوتوں کے خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات