شہدائے زہری کی پانچویں برسی شہید سکندرآبادمیں بھی انتہائی عقیدت اوراحترام کے ساتھ منائی گئی

پیر 16 اپریل 2018 16:38

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) شہدائے زہری کی پانچویں برسی شہید سکندرآبادمیںبھی انتہائی عقیدت اوراحترام کے ساتھ منائی گئی ،اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن اوریوتھ ونگ کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی سکول کے ہال میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقدکیاگیاجس میں پارٹی رہنماء ،کارکنان ،سیاسی قبائلی اورعلاقائی عمائدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک سے کیاگیاجس کی سعادت حافظ شبیراحمدساسولی نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض محی الدین بلوچ اوربشیراحمدساسولی نے سرانجام دیئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نے سینئررہنماء حاجی عبدالواحدہارونی چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مولابحش زہری میرخدائے رحیم رودینی کونسلرایم سی میررسول بخش رودینی ماماخدابخش میروانی شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مولانامنیراحمدزہری پریس کلب کے صدرشبیراحمدلہڑی سینئرصحافی امان صابربراہوئی یوتھ ونگ کے رہنماء صادق یارمیروانی میرمحب اللہ کھیازئی میرمحمدمینگل اوردیگرمقررین نے شہدائے زہری کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے ملکی سالمیت اوراستحکام کے لئے اپنے خون کانذرانہ پیش کرکے ایک لازوال تاریخ رقم کی ،ا ن کی قربانی کی بدولت امن کی فضاء قائم ہوئی اورصوبہ ترقی وخوشحالی کے ایک نئے شاہراہ پرگامزن ہوا،مقررین نے کہاکہ زہری خاندان کی قربانیاں آج سے نہیں بلکہ ہردورمیں اسلام کی سربلندی ،قومی روایات کی پاسداری اورملکی استحکام کے لئے صف اول میں رہ کرنمایاں خدمات سرانجام دے چکے ہیںان کی قربانیوں کانتیجہ ہے کہ آج ملکی سطح پران کے روشن کردارکااعتراف کیاجارہاہے اورلوگ چیف آف جھالاوان کے خاندان سے قلبی عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں ،شہدائے زہری تاریخ میں امرہوگئے ان کی قربانی کورہتی دنیاتک یادرکھی جائے گی اس ملک، صوبہ خصوصا شہیدسکندرآبادسوراب کے عوام کے لئے نواب ثناء اللہ خان زہری اورسینیٹرنوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیںاوران کے ساتھ یہاں کے لوگوں کاجو مضبوط تعلق ہے وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا، اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن سوراب کے صدرحاجی خدابخش زہری جنرل سیکریٹری منیراحمدزہری قبائلی رہنماء میرغلام نبی رودینی ضلعی نائب صدرٹکری صالح میروانی یوتھ ونگ کے رہنماء قدیرمیروانی آغانصیرمیروانی حاجی پیرجان زہری اوردیگرپارٹی رہنماء بھی موجودتھے آخرمیں شہدائے زہری کے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے مولانامنیراحمدزہری نے اجتماعی دعاکرائی بعدا زاں شرکاء میںلنگرتقسیم کیاگیا،تعزیتی ریفرنس کے اختتام پرتمام شرکاء قافلہ کی صورت میںتخت جھالاوان انجیرہ گئے جہاں انہوںنے شہداء کے قبروں پرپھول نچھاورکئے اوراوران کی درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :