
تمام کشمیری متحد ہیں ، سیاسی مستقبل کے لئے بر سر پیکار ہیں،سردار مسعود خان
سنگین جرم کے مرتکب تمام افراد کو قانون اور انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے،صدرآزادکشمیرکی عاصمہ بانو سے اجتماعی زیادتی اورسفاکانہ قتل کی شدید مذمت
پیر 16 اپریل 2018 16:38
(جاری ہے)
صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور وہاں ہندوستانی مشینری لوگوں کی آزادی کے لئے اٹھائی جانے والی آواز کو خاموش کرنے کے لئے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے اورجنسی تشدد کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا اگرچہ جموں وکشمیر میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن اپنی تاریخ اور جغرافیائی حیثیت کے بدولت جموں وکشمیر ایک اکائی ہے اور اسے زبان ، مذہب اور کلچر کے بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔ صدر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے قضیے کا ایک پر امن اور سفارتی حل جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو ناگزیر ہے۔ اس سے ہمیں اس خطے میں باہمی ربط اور اشتراک بحال ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کشمیری متحد ہیں اور اپنے سیاسی مستقبل کے لئے بر سر پیکار ہیں۔ صدر نے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کی طرف سے کوالٹی آف ایجوکیشن کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے موثر اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص اس طرح کی بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد کر کے جس میں امریکہ ، برطانیہ، پولینڈ ، جاپان ، فرانس اور مقبوضہ کشمیر کے مندوبین نے شرکت کی۔ اس سے مظفرآباد ایک بین الاقوامی ادبی اور دانشورانہ سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے۔ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی اور انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز سے مختلف زبانوں ، ان کی تاریخ ، ان کی جزویات ، ان کی ساخت ، ان کی تلفظات وغیرہ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ یہ کانفرنس نہ صرف قومی اور مقامی زبانوں کو فروغ دے گی بلکہ بین الاقوامی اور قومی مندوبین کے درمیان ربط اور باہمی اشتراک کے فروغ کے لئے ممدومعاون ثابت ہوگی۔ صدر نے کہا کہ جموں وکشمیر زبان وبیان کے اعتبار سے ایک زرخیز خطہ ہے جو انڈو یورپین اور سائنوتبتیئن زبانوں کے اعتبار سے دو خاندانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بولی جانے والی زبانوں میں اردو ، کشمیری ، پہاڑی ، گوجری، ڈوگری، شینہ، بلتی، تبتیئن ، لداخی اور گوروشاسکی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ زبانیںکسی خطے کی تہذیب اور کلچر کی عکاسی کرتی ہیں۔ صدر نے کہا کہ تلفظات کی تبدیلی سے زبان اپنی اصل ساخت اور زندگی کھو بیٹھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی زبان کا خاتمہ ایک تہذیب کا خاتمہ ہوتا ہے۔ انہوںنے زور دیا کہ جس طرح مختلف زبانوں کی توسیع ہو رہی ہے ہمیں ان زبانوں کو برقرار رکھنے اور ان کی بقاء کے لئے سنجیدہ کاوشیں کرنی ہونگی۔ صدر نے کہا کہ موجودہ انٹرنیٹ اور سابئر سپیس ٹیکنالوجی کی بدولت بہت ساری اور مختلف زبانوں کے لئے جگہ اور گنجائش موجود ہے جو مقامی زبانوں اور ثقافت کے لئے بھی نیک شگون ہے۔ صدر نے کہا کہ ہمیںان سب سے بڑھ کر امن بھائی چارے یگانگت کی زبان کی تلاش میں بھی نکلنا ہوگا اور تنازعات ، اسلحہ اور ایمونیشن کی زبان سے اجتناب کرنا ہوگا۔ صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں پر روا رکھے جانے والے تشدد سے کبھی نہیں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات اور ڈپلومیسی کا راستہ اپنانا پڑے گا۔ اس کانفرنس میں مختلف سکالرز ، ادبی شخصیات ، محققین اور کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
-
آزاد کشمیر سیاحتی اعتبار سے ایک انڈسٹری ہے اس کی طرف ہمیں توجہ دینی ہو گی ، قمرالزمان کائرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.