ڈاکٹر نوشین حامد نے مظفر گڑھ میں 14سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کیخلاف اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے مظفر گڑھ میں 14سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کیخلاف اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

چار افراد نے نو عمر لڑکے کو مزدوری کے بہانے بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بعد ازراں لڑکے کو قتل بھی کردیا۔کیا پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس کی مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :