پیمرا کو جاری کی گئی ہدایات ائین اور قانون کے مطابق نہیں ،ْعرفان قادر

میڈیا عدلیہ، قانون سازوں اور ایگزیکٹوز پر نظر رکھنے والا ادارہ ہے ،ْ اگر عدلیہ کی ہر بات ماننی پڑ جائے تو اس سے اس کی غیر جانبداری پر اثر پڑیگا ،ْ انٹرویو

پیر 16 اپریل 2018 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہاہے کہ پیمرا کو جاری کی گئی ہدایات ائین اور قانون کے مطابق نہیں ،ْ میڈیا عدلیہ، قانون سازوں اور ایگزیکٹوز پر نظر رکھنے والا ادارہ ہے ،ْ اگر اس کو عدلیہ کی ہر بات ماننی پڑ جائے تو اس سے اس کی غیر جانبداری پر اثر پڑیگا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دور ان سابق اٹارنی جنرل پاکستان عرفان قادر نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کر نے پر پابندی عائد کر نے کے فیصلے پر کہاکہ پیمرا کو جو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہیں کیونکہ پیمرا ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس کا کام میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ میڈیا عدلیہ، قانون سازوں اور ایگزیکٹوز پر نظر رکھنے والا ادارہ ہے اور اگر اس کو عدلیہ کی ہر بات ماننی پڑ جائے تو اس سے اس کی غیر جانب داری پر اثر پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ عدلیہ کے پاس توہین عدالت کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار موجود ہے اور اس قسم کے معاملات کو اسے خود نمٹنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :