
کراچی: رینجرز اور ڈاکوئوں میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے بزرگ جاں بحق، نوجوان زخمی
بائیک سوار بزرگ اور نوجوان راشد منہاس روڈ سے گزر رہے تھے کہ مقابلے کے دوران گولیاں لگ گئیں
منگل 14 اکتوبر 2025 21:40

(جاری ہے)
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز افسران و اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے کرائم سین ڈیپارٹمنٹ کو بھی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے طلب کرلیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مسلح ڈاکو اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان پیش آیا، مسلح ڈاکوئوں نے پہلے رائیڈر سے موٹر سائیکل چھینی اور شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران رینجرز اہلکار پہنچ گئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے سڑک سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار بزرگ شہری جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا، ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے ایک ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، گرفتار ملزم سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل قبضے میں کرلی گئی ہے۔مقتول بزرگ شہری کے بھائی سجاد نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب گھر سے نکل کر کام پر گلشن اقبال جا رہے تھے راستے میں شفیق موڑ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا، پولیس سے اب تک کوئی خاص بات نہیں ہوسکی۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا شاخسانہ ہے، رینجرز اہلکار آئے تھے ان سے بات ہوئی ہے اور انھوں نے بتایا ہے کہ ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ دوسرے ڈکیت کے حوالے سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔مقتول کے بھائی نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی کی دو بیٹیاں ہیں اور جنوری میں ایک بیٹی کی شادی بھی طے ہے، شہر میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں ایسے واقعات کی روک تھام بہت ضروری ہے ایک عام آدمی کچھ نہیں کرسکتا گھر کا سرپرست جانے کے بعد ان کا گھر لاوارث ہو گیا ہے۔مقتول کے بھانجے راحیل نے بتایا کہ شہرمیں ڈاکوئوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات دن بدن بڑھتے جا ہے ہیں، گولی آتی ہے اور لگ جاتی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے قانون کے ادارے کہاں ہیں، ادارے عام عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا کر رہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے قاتلوں کو سخت سزا دلوائی جائے۔رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گبول ٹائون طارق کامران نے بتایا کہ مسلح ڈاکو رائیڈر سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کررہے تھے کہ رائیڈر کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے جس کے باعث موٹر سائیکل سوارراہ گیرشہری جاں بحق اورایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، پولیس واردات سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں دوران ڈکیتی ڈاکوئوں کی فائرنگ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا کابینہ میں کئی اہم اور نئے چہروں کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان
-
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب
-
قبائلی عوام کا سہیل آفریدی کے وزیراعلی خیبرپختونخوامنتخب ہونے پر خوشی کا اظہار
-
فہد مصطفی کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
-
کراچی: رینجرز اور ڈاکوئوں میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے بزرگ جاں بحق، نوجوان زخمی
-
ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
-
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
-
لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
-
رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
-
پنجاب حکومت کا 500 ارب کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال آمد
-
اللہ رازق ہے، خدا کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہئے، علامہ الیاس قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.