Live Updates

لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر

منگل 14 اکتوبر 2025 20:13

لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس میں سماعت کے دوران بانی چیئرمین سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی، بانی نے تمام ایم پی ایز کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی تمام عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنوری میں آل پارٹیز کانفرنس کی، اس کی پریس ریلیز میں نیشنل ایکشن پلان اور ٹارگٹڈ آپریشنز کاذکر ہے، لوگ نیشنل ایکشن پلان کو پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں، ایسا نہیں کرنا چاہیے، بس حکمت عملی میں فرق ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، عام عوام کا خون نہیں بہنا چاہیے، دہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کہہ رہی ہے کہ صرف ملٹری آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات