چیچہ وطنی مضافاتی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کا گھر لوٹ لیا، مقدمہ درج

بدھ 15 اکتوبر 2025 12:22

چیچہ وطنی مضافاتی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کا گھر لوٹ لیا، مقدمہ ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) مضافاتی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کا گھر لوٹ لیا،پولیس کے مطابق اسلحہ بردار ملزمان گاؤں 37، بارہ ایل کے رہائشی زمیندار سلمان ابراہیم کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو جا ن سے مار دینے کی دھمکی دیکر 7 لاکھ کی نقدی، 9 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، 2 ہزار پونڈ برطانوی کرنسی، 3 گھڑیاں اور لائسنسی رائفل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس صدر نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :