Live Updates

قبائلی عوام کا سہیل آفریدی کے وزیراعلی خیبرپختونخوامنتخب ہونے پر خوشی کا اظہار

امید ہے نو منتخب وزیراعلی سابق فاٹا کے محرومیوں کا ازالہ کریں گے ،قبائلی عوام ومشران

منگل 14 اکتوبر 2025 21:40

قبائلی عوام کا سہیل آفریدی کے وزیراعلی خیبرپختونخوامنتخب ہونے پر خوشی ..
مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) قبائلی عوام نے سہیل خان آفریدی کے وزیراعلی خیبرپختونخوامنتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب وزیراعلی سابق فاٹا کے محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔قبائلی علاقے کا پہلی بار ضلع خیبر سابق فاٹا سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہونے پر قبائلی عوام ، مشران ، نوجوانان اور پی ٹی آئی کی رہنمائوں ، ورکرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑی فخر کی بات ہے کہ اس مایوسی کی عالم میں قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کا انتخاب ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

قبائلوں کے لئے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہے ۔ ہم ان تمام صوبائی اسمبلی کے اراکین اور خاص طور عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کہ انہوں نے ایک نوجوان قبائل کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کا انتخاب کیا گیا ۔ ہم تمام قبائل وزیر اعلی سہیل خان آفریدی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اور وزیر اعلی سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ ضلع خیبر کے ساتھ قبائلی اضلاع کی محرومیوں کا بھی ازالہ کریں گے ۔

اور مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ 77 سال بعد ایک نوجوان وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر سے منتخب ہوئے ہیں ۔ ان سے اختلاف تمام قبائل کے ساتھ اختلافات تصور ہو گا اور ان مخالفین نے 77 سالوں سے محروم اور جنگ وجدل میں قبائلی علاقوں کی طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی گئی تھی۔ وزیر اعلی سہیل خان آفریدی کو مکمل اختیارات دینے کی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام پسماندہ اضلاع کو ترقی کے سفر پر گامزن کرے ۔

تاکہ ان کو یہ احساس ہوگا کہ ہم بھی اس دھرتی کے باسی ہیں ۔ انہوں نے پختونخوا اور قبائلی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کے لئے متحد ہو کر اپنے صوبے کی معیشت، ترقی میں اہم کردار ادا کیا جائے اور آپس کے اختلاف کو ختم کر کے ایک دوسرے سے ترقی کی دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات