چارسدہ ،معصوم بچی کوجنسی زیادتی کےبعد قتل کردیاگیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 12:45

چارسدہ ،معصوم بچی کوجنسی زیادتی کےبعد قتل کردیاگیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) چارسدہ کےتھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے گنڈھیری میں8سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان فوری طور پر جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نےحالات کاجائزہ لیا اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی پی اوچارسدہ محمد وقاص خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی عبدالرشید خان، ایس ایچ او تنگی نوشیروان خان سمیت دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزم یا ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ بچی کے ساتھ پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ انتہائی دلخراش ہے، ملزم کو کسی صورت قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ پولیس اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔چارسدہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :