کرم ایجنسی ،ْدہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی

سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ،ْ ساجد طوری

پیر اپریل 17:33

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان سے ہونے والے حملے میں 5 اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

فاٹا سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کے مطابق کرم ایجنسی میں افغان سرحد پر گزشتہ روز سے جاری رہنے والا فائرنگ کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :