لاہور کے چڑیا گھر میں مرد حضرات کے داخلے پر پابندی عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اپریل 17:23

لاہور کے چڑیا گھر میں مرد حضرات کے داخلے پر پابندی عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2018ء) : لاہور کے چڑیا گھر میں مرد حضرات کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فیملی کے علاوہ مرد حضرات کو اکیلے چڑیا گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اکیلے یا دوستوں کے ساتھ آنے والے مردحضرات چڑیا گھر میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

انتظامیہ نے کہا کہ صرف فیمیلز کے ساتھ آنے والے مرد حضرات کو چڑیا گھر کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔چڑیا گھر کے سامنے موجود پارکنگ اسٹینڈ بھی ختم کر دیا گیا ہے جبکہ چڑیا گھر کی سکیورٹی کے انتطامات پہلے سے بھی سخت کر دئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر حسن سکھیرا نے کہا کہ یہ فیصلہ فیمیلیز کی شکایات پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments