
گجر نالے اور پچر نالے کے کنسلٹنٹ کی تعیناتی پر چیف سیکریٹری رپورٹ دیں،واٹر کمیشن
میونسپل کمشنر اصغر شیخ عہدے کے اہل نہیں،آصف حیدر شاہ اہل افسر ہیں انہیں لگائیں تو ان کی مہارت بھی کام آئیگی، کمیشن
پیر 16 اپریل 2018 17:48
(جاری ہے)
کمیشن نے ریمارکس دیئے کراچی میں پانی نہ ملنے پر لوگ رو رہے ہیں گالیاں دے رہے ہیں۔ جسٹس ر امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا بتائیں کراچی میں کیا ہورہا ہے، کراچی کا پانی کہاں گیا کمیشن نے واٹر بورڈ کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلائیں ایم ڈی واٹر بورڈ کو کہاں ہیں وہ کمیشن نے استفسار کیا اگر ایم ڈی مصروف ہیں تو دوسرے افسران کہاں ہیں کمیش میں کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کی ادائیگی روکنے کا معاملہ زیر غور آیا۔
طحہ فاروقی نے بتایا کہ چینی کمپنی کا جنوری اور فروری کا بل بھی واجب الادا ہے۔ کمیشن نے ریماکس دیئے ہم نے سابقہ بل روکنے کا حکم نہیں دیا صرف آئندہ کیلئے یہ حکم تھا۔ جو متنازعہ رقم ہے وہ تصدیق کے بعد ادا کریں۔ ایک سال میں چینی کمپنی نے ملازمین کی تعداد مکمل نہیں کی۔ آصف شاہ رکن ٹاسک فورس نے کمیشن کو بتایا ملازمین کی کم تعداد کی وجہ سے بھی جگہ جگہ کچرا نظر آرہا ہے۔ کمیشن نے ریمارکس میں کہا کہ جو ملازمین غیر حاضر ہیں ان کی تنخواہیں روک دیں۔ سیکریٹرء بلدیات نے موقف اپنایا ہم محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے انہیں برطرف بھی کردیں گے۔ کمیشن نے چینی کمپنی کے وکیل سے مکالمہ میں کہا آپ نے ایک سال سے ایک ہزار ملازمین کے بغیر کام چلایا۔ پہلے ایک ہزار کم ملازمین کی رقم آپ کی منہا کی جائے گی۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے معاہدے کے مطابق ایک ہزار ملازمین کو تنخواہ بھی دینی تھی۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے ایم ڈی صاحب آپ اپنے عملے کو ہلائیں۔ گٹر ابل رہے ہیں سیوریج کا پانی صاف پانی میں مل رہا ہے۔ کمیشن نے استفسار کیا کہ کتنے وال مین ہیں کراچی میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا 700 وال مین ہیں۔ کمیشن نے استفسار کیا آپ نے کبھی ایک بندے کے خلاف کارروائی کی ہی کسی ایک وال مین کو ٹرانسفر بھی نہیں کیا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا میرے پاس واٹس ایپ پر روز 500 شکایات آتی ہیں۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے مجھے بھی بہت شکایات آتی ہیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے موقف اپنایا مجھے بھی لوگ آپ کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ جسٹس ر امیر ہانی مسلم نے ریمارکس میں کہا اور مجھے لوگ اللہ کی دھمکیان دیتے ہیں کہ کام نہ کرسکے تو اللہ کو کیا جواب دو گے میں جاتے جاتے کم از کم 100، 200 کو فارغ کر کے جاں گا۔ شہری نے کمیشن کو بتایا بلدیہ ٹان میں وال مین وغیرہ نجی ملازمین ہیں۔ ایک ماہ کے بعد تھوڑا سا پانی آتا ہے۔ کمیشن نے استفسار کیا، کیا آپ نے پمپنگ اسٹیشنز ٹھیکہ پر دے دیئے کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو تحقئقات کرکے رپورٹ پیش کرنے اور تنویر کالونی اورنگی ٹان، بفرزون اور دیگر علاقوں کی شکایات پر بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔کمیشن کو ایک وکیل نے بتایا کلفٹن بلاک ٹو میں پانی نہیں آرہا۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے کلفٹن والے ٹینکرز خرید سکتے ہیں مگر اورنگی والے نہیں۔ پہلے قصبہ اور بلدیہ والوں کا حق پہلے وہاں پانی پہنچائوں گا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے اعتراف کیا کلفٹن بلاک ٹو میں پانی نہیں ہے۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے جہاں پانی نہیں وہاں آپ کو پانی مفت پہنچانا ہے۔ جو پانی کے پیسے دے رہے ہیں انہیں ٹیبکرز بھی خریدنا پڑے گا بیرسٹر صلاح الدین نے موقف اختیار کیا ملیر ندی کے قریب اتوار بازار ختم کرنے سے 840 پتھارے دار بے روزگار ہوگئے۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے ملیر ندی کے اطراف ریتی بجری چوری اور تجاوزات کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔ ملیر ندی اور گجر نالے جیسی جگہوں پر اتوار بازار لگانے کی اجازت دے دیں تو قبضے شروع ہوجایئں گے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے کہا دریاں کے کنارے میلہ لگانے کی اجازت کئی ممالک میں ہے۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے وہ نالہ ہے سمندر یا دریا نہیں آپ کراچی کا سمندر دیکھیں کچرا بھرا ہوتا ہے۔ کمیشن نے استفسار کیا نالوں کی صفائی میں کیا پیش رفت ہے۔ کمیشن نے میئر کراچی کو در پیش مسائل کے حل کیلیے سیکرئٹری بلدیات سے مشاورت کی ہدایت کردی۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے آپ کے میونسپل کمشنر گریڈ 19 کے نہیں اور کیڈر افسر بھی نہیں۔ اصغر شیخ اس عہدے کے اہل نہیں۔اچھا اور اہل افسر ہوگا تو کام بھی اچھا ہوگا۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے آصف حیدر شاہ اہل افسر ہیں انہیں لگائیں تو ان کی مہارت بھی کام آے گی۔ کے ڈی اے کے ڈی جی اور چیف انجنئیر کا معاملہ چیف سیکرئٹری کے سامنے اٹھاں گا۔ نالوں کی ولا سٹی اتنی کم کردی، کرادی تو یہاں سے تباہ ہوسکتا ہے۔ گجر نالہ 200 سے کم کرکے 80 فٹ کردیا۔ ایسے ہاتھوں میں معاملات ہیں کہ سوائے تباہی کے کچھ نہیں ہوگا۔ چیف انجنئیر اور کنسلٹنٹ بھی نااہل ہیں۔ سیکر یٹری بلدیات نے بتایا کہ ہم نے کے ڈی اے پر ٹرسٹ کرکے انہیں کام دیا۔ کمیشن نے گجر نالہ اور پچر نالہ کے کنسلٹنٹ کی تعیناتی سے متعلق چیف سیکریٹری سے منگل کو رپورٹ طلب کرلی۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے میونسپل کمشنر اصغر شیخ اس عہدے کے اہل نہیں۔ میونسپل کمشنر صرف کیڈر افسر ہی بن سکتا ہے۔ کمیشن کی کارروائی کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے گفتگو میں کہا پانی اہم مسلہ ہے کراچی کا۔ حکومت سندھ کو پانی کے مسلے کو فوری حل کرنا چاہیے۔ حکومتی سطح پر معاملات حل نہ ہونے کے باعث عدالتیں معاملات دیکھ رہی ہیں۔ میئر کراچی نے کہا سولڈ ویسٹ منیجمنٹ، واٹر بورڈ اور صحت کے معاملات میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ خصوصی طور پر مداخلت کرنا پڑ رہی ہے۔ کراچی میں پانی کی تقسیم کا کوئی نظام نہیں ہے۔ جو وفاقی حکومت کے توسط سے بننے والے پراجیکٹ بھی سست روی کا شکار ہیں۔ صوبائی حکومت وفاق سے وقت پر فندز جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کراچی میں گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔ لوڈیشنگ کی وجہ سے بھی پانی کا مسلہ بن رہا ہے۔ میں نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کر کے وفاق سے فنڈز جاری کرنے پر ذور دیا ہے تا کہ بجلی اور گیس کے مسائل حل ہو سکیں۔ میاں شہباز شریف نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جب تک بجلی کا مسلہ حل نہیں ہوتا پانی کا مسلہ بھی حل نہیں ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
عائشہ منزل آتشزدگی کا واقعہ متعلقہ اداروں کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،نگران وزیراعلی سندھ
-
مسلم لیگ( ن) بہترین امیدوار انتخابی میدان میں اتارے گی،خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفى کا جمعہ کو یوم بیت المقدس و الاقصیٰ کے طور پر منانے کا اعلان
-
آصف زرداری سے بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات ،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی تین روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے
-
جنرل باجوہ کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ بتائیں عمران کو کس طرح لایا گیا، جاوید لطیف
-
عدالتی حکم پرشیریں مزاری نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
-
شفاف انتخابات کیلئے تیار، پولنگ 8 فروری کو ہوگی: سکندرسلطان راجہ
-
بلوچستان کے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ سے ہی تیز رفتار ترقی ممکن ہے، ڈاکٹرعارف علوی
-
ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کے مذاکرات مکمل ہوگئے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا
-
بہاول پور،چڑیا گھر میں شیروں کا لقمہ اجل بننے والے بدقسمت شخص کا تعلق لاہور سے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.