بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:06

بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)بے قصور شہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پر اغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے،یہ مطالبہ کراچی کے تاجر شاہدعلی نے آئی جی سندھ سے تحریری درخواست میں کیاہے۔

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق بدھ کی دوپہر دو بجے ACLC پولیس کے چار اہلکاروں نے شیرشاہ سے ناظم آباد جاتے ہوئے تاجر کی گاڑی شہ زور کو روکا اور چیسس نمبر نہ ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر گاڑی کے ساتھ ڈرائیور اور لوڈر کو مدینہ پولیس اسٹیشن بلدیہ ٹان لے گئے اور ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کرنے لگے۔

بعدازاں کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی کے صدر محمدرضوان عرفان نے SSP ACLC کو واقعے سے آگاہ کیا جن کے نوٹس لینے پر پولیس نے پانچ گھنٹے حبس بیجا میں رکھنے کے بعد گاڑی،ڈرائیور اور لوڈر کو چھوڑ دیا۔تاجر شاہدعلی نے آئی جی سندھ سے درخواست کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔