وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:52

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں شہید سپاہی الطاف الرحمن کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر شہید سپاہی الطاف الرحمن کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا قوم کا فخر ہیں،ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی کا نام تبدیل کر کے "شہید سپاہی الطاف الرحمن بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی" رکھنے کا اعلان کیا۔