سزائے موت کے دو قیدیوں کو 19اپریل کو پھانسی دی جائے گی،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل

پیر 16 اپریل 2018 17:55

سرگودھا۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کی اطلاع کے مطابق سزائے موت کے دو قیدیوں کو صدر پاکستان سے اپیل خارج ہونے کے بعد وزارت داخلہ پنجاب کے حکم کی روشنی میں 19اپریل 2018ء کو پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

قیدیوں امجد علی ولد محمدخان اور خضرحیات ولد پہلوان قوم نول بھٹی سکنہ کیسوپور تھانہ بھیرہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے خصوصی جج نے محمد اسلم ولد جہانہ ‘ محمد رمضان ولد جہانہ ‘ کوثر پروین دختر جہانہ کے تہرے قتل اور بشراں بی بی دختر جہانہ کو مضروب کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی ،ملزمان پر پانچ جولائی 2005ء کو مقدمہ چلااور جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی جس کے خلاف مجرموں نے صدر پاکستان کو رحم کی اپیل کر رکھی تھی جو خارج ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :