نارتھ کراچی فور کے چورنگی پر پانی کے گڑھے میں بچہ ڈوب کر جاں بحق

پولیس نے مختلف کارروائیوں میں جواری اور منشیات فروشوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 16 اپریل 2018 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) نارتھ کراچی فور کے چورنگی پر پانی کے گڑھے میں بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں جواری اور منشیات فروشوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فور کے چورنگی گرین لائن پل کے نیچے پانی کے گڑھے میں بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے بچے کی لاش نکال کر کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔

(جاری ہے)

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نیاسٹریٹ کرمنل عمیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،بہادر آباد پولیس نے ملزم عالمگیر کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،الفلاح اور سپر مارکیٹ پولیس نے تین ملزمان محمود،افاق اور شہباز کو گرفتار کرلیا،ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں۔گلشن اقبال پولیس نے 4 جواریوں محمد علی،علی میمن،سعید اور کامران کو گرفتار کرکے الات قمہار بازی اور داوں پر لگی رقم برآمد کرلی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،