دبئی کی انٹرنیشنل کمپنی خواجہ آصف کوبچانے کیلئے میدان میں آگئی

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرا پیر اپریل 18:17

دبئی کی انٹرنیشنل کمپنی خواجہ آصف کوبچانے کیلئے میدان میں آگئی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل 2018ء) : دبئی کی انٹرنیشنل کمپنی وزیرخارجہ خواجہ آصف کوبچانے کیلئے میدان میں آگئی، خواجہ آصف یواے ای میں کبھی فل ٹائم ملازم نہیں رہے، خواجہ آصف نے اسلام ہائیکورٹ میں دستاویزات جمع کروا دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے عدالت میں اماراتی خط پیش کردیا۔جس کے تحت خواجہ آصف یواے ای میں کبھی فل ٹائم ملازم نہیں رہے۔

دبئی کی انٹرنیشنل کمپنی کے نمائندہ نے خواجہ آصف کے حق میں عدالت میں گواہی دینے کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔جبکہ خواجہ آصف نے اسلام ہائیکورٹ میں دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی کمپنی میں فل ٹائم موجودگی ضروری نہیں۔۔خواجہ آصف سے تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے موقع پرلی جاتی ہیں۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ خواجہ آصف یواے ای میں کبھی فل ٹائم ملازم نہیں رہے۔واضح رہے تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کی درخواست پرعدالت نے خواجہ آصف کیخلاف فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments