راولپنڈی شہر و کینٹ مسلم لیگ(ن)کا گڑھ ہیں ، راہنماوں کا تقریب سے خطاب

پیر 16 اپریل 2018 19:02

راولپنڈی16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)مسلم لیگ )ن( کینٹ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ تمام پرانے نظریاتی مسلم لیگی کارکنان کو اکٹھا کررہے ہیں، راولپنڈی شہر وکینٹ کے علاقے مسلم لیگ ن کا گڑھ ہیں اورتمام پرانے نظریاتی مسلم لیگیوں نے عہد کیا ہے کہ جس امیدوار کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملے اسے بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کارلائیں گے ۔

ان خیالا ت کااظہار لیگی راہنماوں ذوالفقار احمد اور ذین العابدین نے اپنی رہائش گاہ میں منعقد تقریب کے دوران کارکنو ں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پربشیر بھٹی ، راجہ ابراہیم ، ملک مسعود ، امتیاز احمد، حاجی سپو ، چوہدری جہانگیر ، متین خان ، ملک امتیاز ، گل تاج ،علی اشفاق،سردار دائود، ملک نوید ، بابو جمیل ، حکیم خالد ، ملک اشرف ، شکور عباسی ، چودھری نومی ، نذیر جدون، ملتانی ، زوالفقار بھٹی ، ملک ماجدسمیت 300سے زائد نظریاتی ن لیگیوں نے کینٹ بھرسے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے ذوالفقار احمد اور ذین العابدین کے اس اقدام کو سراہا کہ انہوں نے تمام نظریاتی لوگوںکو ایک جگہ اکٹھا کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعی مسلم لیگ ن اوراسکی قیادت سے محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب مسلم لیگ ن کے نظریاتی لوگ ہیں اور ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرامیدواروں کوہی ووٹ دیکر نہ صرف کامیاب کرائیں گے بلکہ ان کی انتخابی مہم بھی اپنے بل بوتے پر بھرپوراندازمیں چلائیں گے۔