مظفرآبا دپولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ‘ایک ملزم گرفتار، بھاری مقدار مین شراب برآمد

پیر 16 اپریل 2018 19:03

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مظفرآبا دپولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں دوران ایک ملزم کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ریجن سردار گلفراز خان ، ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان کی خصوصی دلچسپی کے باعث مظفرآباد پولیس منشیات فروشوں کیخلاف متحرک ہوگئی۔

چوکی پولیس کوہالہ نے دوران چیکنگ جی ایل آئی کار نمبر ICT-925سے 252بوتل شراب برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

چوکی آفیسر افتخار اعوان نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب ڈیلر خالد محمود کو گرفتار کرلیا ۔ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی ضبط کرلی گئی ہے ۔ پکڑے جانے والی شراب میں 240بوتل چھوٹی جبکہ 12بڑی بوتلیں شامل ہیں ۔ پکڑے جانے والے ڈیلر کا تعلق راولپنڈی سے ہے ۔

جس نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ دولائی کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش راجہ فرخ کی شراب لیکر جارہا تھا ۔ راجہ فرخ عرصہ دراز سے منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہے ۔ ڈیلرنے پولیس کو بتایا ہے کہ ا س سے قبل بھی کئی بار مال دولائی پہنچایا ہے لیکن گرفتار نہیں ہوا۔ ڈیلر کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی راجہ فرخ فرار ہوگیا ۔ پولیس جگہ جگہ اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :