قلم کاررواں کی ہفتہ وار ادبی نشست (کل) ہو گی

پیر 16 اپریل 2018 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ادبی تنظیم قلم کاررواں کی ہفتہ وار ادبی نشست (کل) منگل کو ہو گی۔ مقالہ نگار حبیب الرحمان چترالی ’’سورہ فجر اور عصر حاضر‘‘کے عنوان سے اپنا خصوصی مقالہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ ادبی نشست صدر نشیں قلم کاررواں ڈاکٹر ساجد خاکوانی کی زیر صدارت منعقد ہو گی۔ ادبی نشست مکان نمبر1،گلی نمبر38،سیکٹر جی سکس ٹو میں بعد نماز مغرب منعقد ہو گی ، نشست میں شریک شعرائے کرام بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔