تحریک انصاف کا شیرازہ جلد بکھرنے والا ہے، راحیلہ سہیل

پیر اپریل 19:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)خواتین ونگ خیبرپختونخوا کی صوبائی جنرل سیکرٹری راحیلہ سہیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست سے خیبرپختونخوا عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے صوبے میں پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکاہے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کے ضلع میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن سراج محمد خان کی ہزاروں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی اور مسلم لیگ( ن)میں شمولیت پی ٹی آئی کے لئے بہت بڑا سیاسی دھچکا ہے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کو پی ٹی آئی کے دوبار ہ اقتدارمیں آنے کاخواب دیکھنے کی بجائے خیبرپختونخوا اور اپنے ضلع میں پی ٹی آئی کی خیر منانی چاہیے۔

(جاری ہے)

نگران حکومت کے بنتے ہی پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھرجائے گا اور پرویزخٹک اکیلے رہ جائیں گے انہوںنے خواتین ونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سازشوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :