پی کے 73کا ٹکٹ نظریاتی کارکن کو دیاجائے‘عمران خان سالارزئی

پیر 16 اپریل 2018 19:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)پی کے 73تحریک انصاف کا ٹکٹ حیات آباد کے کسی نظریاتی کارکن کو دیاجائے‘ ان خیالات کااظہار نائب ناظم حیات آباد اور تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان سالارزئی نے اپنے ایک بیان میں کیاہے‘ انہوں نے کہاکہ حیات آباد میں نظریاتی ورکروں کی کوئی کمی نہیں ہے ‘ جنہوں نے سالہاسال پارٹی کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں اورٹکٹ ان کا حق بنتاہے‘ انہوں نے کہاکہ اگر پیراشوٹ کے ذریعے کسی کو اس حلقے میں اتاراگیا تو ہم پارٹی میں رہ کر اس کی کھلم کھلا مخالفت کرینگے۔