ساہیوال، ٹریفک حادثات تین جاں بحق ،تین زخمی

دو کی حالت نازک ،مقدمات درج ،ڈرائیور حادثات کے بعد فرار

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:50

ساہیوال، ٹریفک حادثات تین جاں بحق ،تین زخمی
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) یہا ں ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔جی ڈی روڈ شرقی بائی پاس پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے حاجی نیاز احمداگوا نہ زمیندار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا ۔شہریوں کے آ جانے پر ملزم ٹرالر چھوڑ کر فرارہو گیا ۔ ٹر الرنمبر ٹی ایل ایچ 68 کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار زمیندار حاجی نیاز احمداگوانہ کو ٹکرمار کر فرار ہو گیا ۔

ساہیوال نیو فیصل آباد اڈہ بہادر شاہ پر ایک کمپنی کے ڈیمپر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نیتجہ میں ایک موقع پر جا ں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔تینوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔تینوں کو ریسکیو1122نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ساہیوال پاکپتن روڈ پر جمال چو ک ریسکیو 1122آفس کے قریب ایک 47سالہ وارث علی مو ٹر سائیکل سوار کو ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماری اور موقع پر جا ں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اور حادثہ میں چک 89چھ آر کے قریب ایک خاتون نسرین کوثر کا خاوند محمد رفیق شہر مزدوری کے لیے صبح موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماری اور فرار ہو گیا موٹر سائیکل سوار محمد فیصل کی شنا خت ہو گئی ۔ پولیس غلہ منڈی ،بہادر شاہ ، فرید نگر اور فرید ٹاؤن نے مقدمات 322 377,جی،279 درج کر لیا ہے ابھی تک کو ئی ڈرائیور گرفتار نہیں ہو سکا۔پولیس نے ٹرالر، ٹریکڑ ٹرالی اور موٹر سائیکل کو قبضہ میں لے لیاہے ۔