گورنرخیبرپختونخوا کا ٹریفک حادثہ میں درجن سے زائد اموات پر دلی افسوس کا اظہار

جمعرات 16 اکتوبر 2025 21:05

گورنرخیبرپختونخوا کا ٹریفک حادثہ میں درجن سے زائد اموات پر دلی افسوس ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں درجن سے زائد اموات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، گورنر نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آ مین