سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ

ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام ، ایمرجنسی ، او پی ڈی، میڈیکل اسٹور، لیب ، انتہائی نگہداشت وارڈ ، نو تعمیر ڈائیلاسیز سینٹر اور دیگروارڈز کا تفصیلی معائنہ

پیر 16 اپریل 2018 20:08

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ‘ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام ، ایمرجنسی ، او پی ڈی، میڈیکل اسٹور، لیب ، انتہائی نگہداشت وارڈ ، نو تعمیر ڈائیلاسیز سینٹر اور دیگروارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان محمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے تمام وارڈ اور ایمرجنسی میں جا کر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور انکی خیرو عافیت دریافت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی ،ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی مفتی بھی موجود تھے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈائیلاسیز سنٹر آپریشن تھیٹر سمیت دیگر رومز میں جا کر آلات کو چیک کیا اور اس موقع پر عملہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ مریضوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی کوئی مشکلات پیش نہ آ سکے‘ حکومت پنجاب بھر میں صحت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈی سی عبدالستار عیسانی اور ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو دبردست سراہا۔انہوں نے کہاکہ شعبہ صحت میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے ، ڈی ایچ کیو جہلم کے تعمیراتی کام ختم ہونے کے بعداس کا شمار پنجاب کے ٹاپ کلاس ہسپتالوں میں ہوگا.

متعلقہ عنوان :