فیصل آباد، تھانہ کی حوالات میں جسمانی ریمانڈ پر بند ملزم کا اقدام خود کشی

پیر 16 اپریل 2018 20:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) تھانہ کی حوالات میں جسمانی ریمانڈ پر بند ملزم کا اقدام خود کشی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ مرید والا میں اے ایس آئی علی شیر توقیر نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 393گ ب کا رہائشی کاندلہ ولد پنوں مقدمہ نمبر83/18بجرم 457/380ت پ حوالات میں بند تھا ملزم نے حوالات کی سلاخوں میں ٹکریں مار کر خود کو زخمی کر لیا ، جسے پولیس نے نتیجہ ڈاکٹری کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا بھجوا دیا ملزم کے خلاف اقدام خود کشی کے ارتکاب پر اس کے خلاف جرم 325ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :