
نظام مصطفی پارٹی کے کی جانب سے آزادکشمیر اسمبلی رکن سید علی رضا شاہ بخاری کے اعزازمیں استقبالیہ دیاگیا
پیر 16 اپریل 2018 20:40
(جاری ہے)
استقبالیہ تقریب سے سید علی رضا شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظام مصطفی پارٹی نظام نفاذمصطفی ﷺکے لئے کوشاں ہیں۔
حاجی حنیف طیب کی کاوشیں بحیثیت رکن قومی اسمبلی اوروزیرقابل تحسین ہیں۔انہوںنے نفاذ نظام مصطفی اور قادیانی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیااوراس پاداش میں پابندسلاسل بھی رہے ۔انہوںنے اپنے دوروزارت کو ہر طرح کی آلائش سے محفوظ رکھا اور قانون کی ہمیشہ پاسداری کی۔ سیدعلی رضا شاہ بخاری نے نے 1974ء کی قادنیوں کے خلاف چلائے جانے والی تحریک میں حصہ لینے والے تمام علماء کرام ،شمع رسالت کے پروانوںاوراراکین اسمبلی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوںنے اپنے خطاب میں نظام مصطفی پارٹی کا شکریہ اداکیا کہ انہوںنے اُن کے اعزازمیں استقبالیہ کے ذریعے اُن کی پذیرائی کی اور اُنہیں عزت بخشی۔ مجھے ختم نبوت بل منظورکرانے کی آزادکشمیراسمبلی سے جو سعادت حاصل ہوئی اس کو میں اللهاوراس کے رسول ﷺکاخاص کرم سمجھتاہوں۔اس موقع ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے کہاکہ سیدعلی رضا بخاری شاہ کو یہ اعزازحاصل ہواکہ انہوںنے آزادکشمیرکی اسمبلی میں تاریخی بل پیش کرکے اُمت مسلمہ کو قادیانیوں کے چنگل سے نجات دلائی۔انہوںنے قادیانیوںکو غیر مسلم قراردلانے کے لئے قراردادپیش کرکے اسے متفقہ طورپر منظوربھی کرایاہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ اسمبلی کی رُکنیت حاصل کرکے عزت وعظمت کماتے ہیں اور کچھ لوگ اپنا سب کچھ گنوادیتے ہیں ۔آئین پاکستان کی رُوسے جو رسول اکرم ﷺکوخاتم النبین ( آخری نبی )نہ مانے وہ بلاشبہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔1974ء میں پاکستان کی اسمبلی سے یہ بل متفقہ طورپرمنظورہوکر آئین وقانون کا حصہ بن چکاہے۔جس میں علامہ شاہ احمدنورانی اور علامہ عبدالالمصطفیٰ الازہری سمیت کراچی سے منتخب پارلیمنٹرین نے کلیدی کرداراداکیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک اسمبلی ممبرکو اتنی بڑی سعادت حاصل ہوجائے تویہ بہت خوشی کی بات ہے۔قادیانیوں کے خلاف جہادکرناسنت صدیقی ہے۔ہم آزادکشمیر پارلیمنٹ ،وزاء ،وزیراعظم آزادکشمیراور خصوصی طورپرسیدعلی رضا بخاری کو نظام مصطفی پارٹی اورتمام عاشقان رسول ﷺکی جانب سے مبارک بادپیش کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس میں پراسیکیوشن نے ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی
-
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز میں ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت تربیت دیں گے، گورنرسندھ
-
نئے قانون سے مائنس عمران اور پلس نواز فارمولا وجود میں آسکتا ہے، شیخ رشید
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
-
پولیو پروگرام اور چغتائی لیب کے مابین پولیو کے خاتمے کے لئے معاہدہ پر دستخط
-
لندن کانسرٹ میں بدمزگی کرنے والے لوگ پی ٹی آئی کے نہیں مسلم لیگ (ن)کے صحافی تھے
-
وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے اے اے اوآئی ایف آئی کے چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ کی ملاقات
-
میاں اسلم اقبال کے گرد گھیرا تنگ ، بڑے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا
-
9 مئی واقعات،جمشید اقبال چیمہ ،مسرت چیمہ شامل تفتیش ،بیان ریکارڈ کروا دیا
-
سرگودہا پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 افراد گرفتار
-
گوادر کے بجلی اور پانی کے دیرینہ مسائل حل ہو گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.