ایل ڈی اے افسروں کے تقرر وتبادلے

پیر 16 اپریل 2018 20:57

ایل ڈی اے افسروں کے تقرر وتبادلے
لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے دو افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں،تقرری کے منتظر اقبال فرید کو ڈائریکٹر ریکوری تعینات کر دیا ہے اور عاصم سلیم سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے، اقبال فرید کو ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کے عہدے کا اضافی چار ج بھی دے دیا گیا ہے اور علی نصرت سے یہ چارج واپس لے لیا گیا ہے،علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن علی نصرت کو جن کے پاس ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ ایویلیوایشن کا چارج بھی ہے ‘ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ون کے فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے،وہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔