Live Updates

ملک میں امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں‘ حمزہ شہباز

منگل 14 اکتوبر 2025 16:30

ملک میں امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں‘ حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں،پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے افغان بلااشتعال فائرنگ اور خارجیوں کے خلاف افغانستان میں کارروائی میں جوانوں کی شہادت پر کہا کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملے کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے،مادر وطن کے دفاع میں 23سپوت شہید اور 29زخمی ہوئے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں عدم استحکام، دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کے شیطانی عزائم کو تقویت پہنچانے کی تمام کوششوں کا قلع قمع کیا گیا ہے، ملک میں امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں، پاک فوج نے افغانستان میں خارجی دہشتگردوں کی آماجگاہیں تباہ اور افغان طالبان سہولتکار پوسٹیں قبضے میں بھی کر لیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دے کر بتا دیا ہے کہ کسی مزید شرانگیزی اور بلا اشتعال شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے،اللہ تعالی سے لواحقین کے لئے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات