حیسکو کے آر او آفس کا ریکارڈ جل گیا

پیر 16 اپریل 2018 21:04

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) حیدرآباد میں حیسکو کے دفتر، بینک اورشاپنگ مال میں آتش زدگی کے واقعات ، ہزاروں روپے مالیت کا نقصان ، حیسکو کے آر او آفس کا ریکارڈ جل گیا ، حیدرآباد میں حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کے ریونیو آفس واقع جی او آر کالونی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

(جاری ہے)

حکام نے فائربرگیڈ کو طلب کیا جس نے آگ پر جلد قابو پالیا آر او آفس کے ایک کمرے میں حیسکو کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا حیسکو ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کے تعین کے لیے ابھی تحقیقات کی جارہی ہے فوجداری روڈ نزد سینٹ بونا ونچر اسکول پر واقع ایک شاپنگ مال میں آگ لگ گئی اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے قاسم آباد میں واقع ایک نجی بینک میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی تاہم آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا -/م ش ش

متعلقہ عنوان :