انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج ، کوائف کی درستگی کیلئے سات دن باقی رہ گئے

پیر 16 اپریل 2018 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج اور کوائف کی درستگی کیلئے سات دن باقی رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ابتدائی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی یا کوائف کی درستگی کیلئے 24 اپریل آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق (آج) منگل کو انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج یا منتقلی یا کوائف کی درستگی کیلئے سات دن باقی رہ جائیں گے۔ ملک بھر میں قائم ڈسپلے مراکز سے ووٹرز اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جبکہ 8300 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی ووٹ کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔