جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

پیر 16 اپریل 2018 21:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ہری پور کے وکلاء نے ٹوکن ہڑتال کی اور ساڑھے 11 بجے کے بعد کوئی بھی وکیل کسی عدالتی امور کی انجام دہی کیلئے کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث مقدمات کی سماعتیں ملتوی ہو گئیں جبکہ صدر ڈسٹرکٹ بار اسد الله ملک ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شاہد محبوب ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری رشیدہ بی بی، نائب صدر میاں اقبال ایڈووکیٹ، لائبریری سیکرٹری وقاص احمد ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :