منظور احمد کاکڑ کو وزیراعلی کا مشیر برائے بور ڈ آف ریو نیو مقرر کردیا گیا

پیر اپریل 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سابق صوبائی وزیر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد کاکڑ کو وزیراعلی کا مشیر برائے بور ڈ آف ریو نیو مقرر کردیا گیا، پیر کو حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلا میے کے مطابق گورنر بلوچستان نے وزیراعلی بلوچستان کی تجویز پر منظور احمد کاکڑ کو وزیر اعلی کا مشیر برائے بور ڈ آف ریو نیو مقرر کردیا ہے اور انہیں صوبائی وزیر کے برابر اختیارات تفویض کئے گئے ہیں ،منظور احمد کاکڑ کو الیکشن کمیشن نے فلور کراسنگ کر نے پر ڈی سیٹ کردیا تھا ۔