سندھ کے عدالتوں کے سرکاری وکلا اور عدالتی لوئر اسٹاف مطالبات کے لئے گزشتہ 9دن سے سندھ اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج ،

حق مانگنے پر پولیس گردی سے زائد لوئر اسٹاف کے ملازمین گرفتار ہوگئی ،سخت تشدد کے بعد حوالات کے حوالے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی پریڈی د تھانے پر پہنچ گئے گرفتار ملازمین سے ملاقات کے بعد اظہار یکجہتی ، حق مانگنے پر گرفتار کئے گئے ملازمین کو فوری رہا گیا جائے ،حلیم عادل شیخ

پیر 16 اپریل 2018 22:03

سندھ کے عدالتوں کے سرکاری وکلا اور عدالتی لوئر اسٹاف مطالبات کے لئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سندھ کے عدالتوں کے سرکاری وکلا اور عدالتی لوئر اسٹاف مطالبات کے لئے گزشتہ 9دن سے سندھ اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج ، حق مانگنے پر پولیس گردی ، 150سے زائد لوئر اسٹاف کے ملازمین گرفتار ہوگئی ،سخت تشدد کے بعد حوالات کے حوالے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی پریڈی د تھانے پر پہنچ گئے۔

گرفتار ملازمین سے ملاقات کے بعد اظہار یکجہتی ، حق مانگنے پر گرفتار کئے گئے ملازمین کو فوری رہا گیا جائے ۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملازمین پر پولیس نے تشدد کیا ہے، حق مانگنے پر سندھ حکومت ڈنڈے برسا رہی ہے ، جس کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔سندھ حکومت سندھ کی عوام پر طاقت کا استعمال کر رہی ہے ، کاشتکاروں، اساتذہ کے بعد اب عدلیہ کے ملازمین پر تشدد ناقابل برداشت عمل ہے ، سرکاری وکلا برادری اور عدلیہ کے ملازمین کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ، ہر طرح سے آواز بلند کی جائے انہوں نے مزید کہا سندھ کے ملازمین کو ان حق نہیں دیا جاتا جب مانگنے کے لئے اعوانوں کے سامنے آتے ہیں تو ان پر ڈنڈے برسائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ میں نہ کسان کو حق مل رہا ہے نہ کاشتکاروں نہ ہی سرکاری ملازمین کو وزراء، سیکریٹری و ایڈووکیٹ جنرل بھی نیب زدہ ہیں ، کرپشن عروج پر ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے حقوق بھی پامال کئے جاتے ہیں الیکن اب وقت تبدیل ہورہا ہے ہم ایسا نظام لائیں گے جس میں ہر ملازمین کو حق مانگنے سے پہلے دیئے جائیں گے۔