کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت 2018اختتام پذیر

پیر 16 اپریل 2018 22:12

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت 2018اختتام پذیرہوگیا جن میںضلع نوشہرہ کے سکولوں ومدارس کے حفاظ کرام نے کثیر تعداد میں مقابلوں میں حصہ لیا مجموعی طورپر 60 حفظاء کرام نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ تقریب کے احتتام پر تمام حفظاء کرام میں تعریفی اسناد میں بھی تقسیم کئے گئے جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے 15ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار روپے نقد انعام دیاگیاپوزیشن ہولڈرز قاری حضرات اور طلباء میںمجموعی طورپر 45ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے پروگرام کے منتظم اعلیٰ کے فرائض خطیب مدینہ مسجد کنٹونمنٹ بورڈ قاری شمس الرحمن نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ایگزیکٹوآفیسر نوشہرہ کینٹ عرفان احمد اور وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شاہد حسن ایڈوکیٹ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیوآفیسر عرفان احمد نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ مقامی قراء کی حوصلہ افزائی بھرپور انداز میں کررہا ہے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے حسن قرأت کے مقابلوں کا انعقاد کرکے حفظاء کرام کی حوصلہ افزائی کی تقریب میں ٹیکس سپرنٹنڈنٹ قاسم خان، اکاؤنٹنٹ امجد حسین، لائق شاہ اور پرویز خان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور اس قسم کے مقابلوں سے قاری حضرات اور طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کے حصول پر بھی توجہ دے کیونکہ اسی سے ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کینٹ کے عوام اور تاجروں کو سیروتفریح کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم کررہی ہے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے تاجروں اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ نوشہرہ کینٹ کو خوبصورت شہر بنانے کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی توجہ دے رہے ہیںتاجروں اور عوام کو صفائی بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی سے عوام کو خطرناک موذی امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔