گھوٹکی پولیس کی کارروائیاں ، آکٹرا پرچی جواریوں کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 23:04

سکھر۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) گھوٹکی پولیس کی آکڑا پرچی جوا کے خلاف کاروائیاں، دو مختلف چھاپوں کے دوران 6 آکڑا پرچی کے جواری گرفتار کر لئے گئے، پولیس ترجمان کے مطابق جواریوں سے آکڑا پرچی کے رجسٹر، کلکیولیٹر، تاش، موبائل فون اور نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پاسبان سی آئی اے پولیس کی جروار تھانے کی حد میں کاروائی کرتے ہوئے آکڑا پرچی جوا کے اڈے پر چھاپہ5 جواریوں کو گرفتار کر لیا، اڈے سے آکڑا پرچی کے 03 رجسٹر، تاش، 03 موبائل فون، کلکیولیٹر اور نقدی برآمدکی گئی ہے، ملزمان میں جاوید گبول ،سرفراز ،شاہد نوہانی، باغن لوند اور لطف علی سیال شامل ہیں ، مذید براں ضلع گھوٹکی کی خانپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر محمد بخش ملک کے آکڑا پرچی کے اڈے پر چھاپہ مار کر ایک جواری محمد بخش کو گرفتار کر لیا، پولیس نی2 آکڑا پرچی رجسٹر، موبائل فون اور نقدی برآمدکر لی ہیں، ایس گھوٹکی کامران نواز نے بہترین کاروائیوں پرکرنے پر پولیس کے لیے شاباشی دی ہے، اور کاروائیاں مذید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :