وفاقی حکومت کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی فنڈز میں اضافے پر غور
منگل اپریل 11:41

(جاری ہے)
اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں ، خود مختار اداروں اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔
اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران منظور کئے گئے 35 ارب روپے کو ہی برقرار رکھتے ہوئے اتنی ہی رقم مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔ تاہم اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے یہ رقم از خود 35 ارب روپے سے بڑھا کر 45 ارب کر دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی سطح پر مقابلے بازی اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے اعلی تعلیم ، تحقیق اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں علم ، اقتشاف اور معیاری تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنا ہماری قومی ضرورت ہے اور علم پر مبنی معیشت کے قیام کے نتیجے میں ہی ہم اقوام عالم کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اعلی تعلیم کو جدید خطوط اور اسلوب پر ڈھالنے کے لیے قابل عمل منصوبے بنائے۔واضح رہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران اعلی تعلیم کے بجٹ میں 132 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کنولی ریسٹورنٹ کے سامنے احتجاجی طور پر مشاعرہ کا اعلان ہوتے ہی ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا
-
مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کا تحریک عدم اعتماد کا مشورہ مسترد کردیا
-
سعودی عرب کی ڈاکار ریلی میں دس اسرائیلی شہریوں کی شرکت
-
پی ڈی ایم کے ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے‘فردوس عاشق اعوان
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات، امن عامہ اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بات چیت
-
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر ریلویز اعظم خان سواتی کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزراء شیخ رشید احمد اور پیر نورالحق قادری کی ملاقات،سیاسی امور اورامن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مغربی بائی پاس روڈ حب کا باقاعدہ افتتاح ،مشرقی بائی پاس سڑک کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے،محمودخان
-
وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سکھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
چینی کمپنی سائنو فارم کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکوں کی پیشکش
-
کووڈ ویکسین ’حرام‘ نہیں، برطانوی مساجد میں اعلانات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.