گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار پر خصوصی پیغام

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:27

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار کے موقع پر ایک خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گردوغبار کے طوفان نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی نظام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ صاف فضا، سبز سندھ ہمارا قومی عزم ہے اور اسی سوچ کے تحت گورنر انیشیٹیو کے تحت جاری "پودا لگائیں" مہم میں اب تک ہزاروں پودے لگائے جا چکے ہیں، جوکہ ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے، ماہرین اور عوام سب مل کر ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے متحد ہیں۔

متعلقہ عنوان :