خیبرپختونخوا کے پولیس بھرتیوں میں ملاکنڈ کے نوجوانوں کو بھی بھرتی کیا جائے،ظفریاب خان

منگل 17 اپریل 2018 12:06

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی ظفریاب خان نے کہا کہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے پولیس بھرتیوں میں ملاکنڈ کے نوجوانوں کو بھی بھرتی کیا جائے ۔ حکومت فیصلے پرنظرثانی کرکے خیبرپختونخواہ پولیس میں ملاکنڈ کے نوجوانوں کو مواقع دیں ۔ ان خیالات کااظہار میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وطن عزیز کے آمن و سلامتی کے لئے ملاکنڈ کے نوجوانوں نے قربانیاں دی ہیں لیکن موجودہ حکومت نے پولیس بھرتی میں ملاکنڈ کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا ہے جبکہ ہمارے ممبران اسمبلی نے بھی اس سلسلے میں مکمل طو رپرخاموشی اختیارکرلی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم حکومت سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنافیصلہ واپس لیکر خیبرپختونخوا کے پولیس میں ملاکنڈکے نوجوانوں کو بھی شامل کریں۔

متعلقہ عنوان :