
پی ڈی ڈبلیو پی نے گرلز ہائر سیکنڈری سکول بانڈی میاں پیرداد کے قیام کی منظوری دیدی
منگل 17 اپریل 2018 12:08
(جاری ہے)
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہری پور حافظ سرفراز خان نے صحافیوں کو بتایا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کے مطابق کلاس ششم سے بارہویں تک سکولز بنائے جا رہے ہیں، اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی میاں پیرداد یونین کونسل سرائے نعمت خان ضلع ہری پور کا پہلا سکول ہو گا جو 8 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے تیار ہو گا، اس سکول میں 11 کلاس رومز، لائبریری روم، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور آئی ٹی کی چار لیبارٹریز، ایڈمنسٹریشن بلاک اور 70x40 سائز کا ہال بنایا جائے گا۔
مذکورہ سکول ملٹی میڈیا، سولر پینل سمیت تمام بنیادی اور ضروری سہولیات اور آلات سے آراستہ ہو گا، اس سکول کے قیام سے نہ صرف گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے نعمت خان میں طالبات کا بوجھ کم ہو گا بلکہ اس علاقہ کی طالبات کو گھر کی دہلیز پر انٹر تک تعلیم کی سہولت بھی میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس نوعیت کے مزید تین سکول مختلف مقامات پر تعمیر کئے جائیں گے، اس منصوبہ کیلئے فنڈ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوبائی مشیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان اور یوسف ایوب خان کی کاوشوں سے جاری کئے تھے۔مزید مقامی خبریں
-
پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور میں آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد
-
واقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے۔ چوہدری سالک حسین
-
7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس چوہدری اععجاز ککےشاہ کی رہائش سے برآمد
-
چوہدری سالک حسین کی زیرِ صدارت اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس
-
اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت صوبائی لیبر سیکریٹریز کا اجلاس
-
فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت ملک کے زہرِ قاتل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
بجٹ میں معاشی استحکام، اور بیرون ملک محنت کشوں کے لیے سہولتوں کے نئے راستے کھولے گا. چوہدری سالک حسین
-
اے این پی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی کی ایرانی قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بڈاپیسٹ پراسس ڈائیلاگ سے خطاب
-
کوٹ ادو پی ایف یو جے ورکرز کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل،
-
فاونٹین ہاوس لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے ساتھ ورکشاپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.