پرائیویٹ چارٹرڈ یونیورسٹیز فورم کا تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے بارے اجلاس

منگل 17 اپریل 2018 12:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور میں پرائیویٹ چارٹرڈ یونیورسٹیز فورم کا اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت یونیورسٹی کے چانسلر اور فورم کے چیئرمین عبید الرحمٰن نے کی جبکہ سٹی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر صبور سیٹھی، اباسین یونیورسٹی پشاور کے چانسلر عمران اللہ، پرسٹن یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن، سرحد یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمٰن ، سیکاس یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ریاض خٹک اور اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان سمیت دیگر نجی جامعات کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی سطح پر تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے اور طلبہ میں سماجی ذمہ داریوں اور تحقیق سے متعلق احساس پیدا کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :