طاہر القادری اور ان کے 207کارکنان کیخلاف مقدمات کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی

منگل 17 اپریل 2018 14:33

طاہر القادری اور ان کے 207کارکنان کیخلاف مقدمات کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھانے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے 207کارکنان کے خلاف سرگودھا کی تھانہ بھیرہ ،میانوالی کے تھانہ واں بھچراں اورخوشاب کے تھانہ قائد آباد کی حدود میں جلائو، گھیرائو ،توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمات کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی اور گواہان کو شہادت کے لئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ انسداد دہشت گردی کے جج عتیق الرحمن نے مقدمات کی سماعت کی جس میں ایک مقدمہ کے مدعی انسپکٹر محمد افضل۔اے ایس آئی محبوب الہی کی شہادتیں قلم بند کی گئی۔ان مقدمات میں سے تھانہ بھیرہ کے مقدمہ میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ زرائع کے مطابق سربراہ کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے 207 کارکنان کے خلاف چالان عدالت پیش ہے ان مقدمات میں کارکنان گرفتار ہو کرضمانت پر ہیں۔فاضل عدالت نے ان تینوں مقدمات کی سماعت میں اب تک 72شہادتیں قلمبند کیں گئی ہیں اورمقدمات میں مزید گواہان کو شہادت کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :