پڈ عیدن، غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

منگل 17 اپریل 2018 15:15

پڈعیدن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پڈعیدن میں ایک شخص نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پربیوی کو قتل کر دیا ہے۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پڈعیدن کے علاقے شہبازکالونی میں یاسین نامی شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پڈعیدن اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی کوقتل کیا ہے،ملزم کی تلاش جاری ہے۔مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی،پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کاآغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :